العالم کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں انصاف وترقی پارٹی کی رکن صفوت قایا نے کہا کہ ترکی شمالی یمن ميں مسلمان بھائیوں کےخون بہائےجانے کا مخالف ہے ۔انصاف وترقی پارٹی کی ایک اور رکن پارلمینٹ اسماعیل جوکسل نے بھی پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم اس جنگ کو رکوانے کےلئے اپنی پوری طاقت لگادیں گے۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں اپوزيشن جماعت کے رکن مصطفی کمال چنگیز نے کہا کہ یمن میں جوکچھ ہورہا ہے وہ علاقے کے نقشے کوتبدیل کرنے کے امریکی منصوبے کا حصہ ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173671
ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے شمالی یمن میں الحوثي گروہ پرسعودی عرب کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فورا بند کئےجانے کامطالبہ کیاہے۔