ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی رکن فاطمہ آلیا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا یہ اقدام سوفیصد سیاسی اور بڑی طاقتوں کے دباؤ میں انجام پذیر ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کو اپنے استقلال کو مد نظر رکھنا چاہیے اور بڑی طاقتوں کے دباؤ میں آکر دوسرے ممالک کے حقوق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ اپنے وسیع تعاون کو کم کرنے پر غور کرےگی۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173312
ایرانی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے 200 نمائندوں نے بین لاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کی شدید الفااظ میں مذمت کی ہے۔