اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چند لمحے قبل اسرائیل نے صنعا میں فضائی حملے کیے، جنہیں اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۳ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں انصار اللہ قیادت کے اعلیٰ دفاتر، فوجی اڈے اور سکیورٹی و معلوماتی مراکز نشانہ بنائے گئے۔
چینل ۱۳ کے مطابق حملوں کے اہداف میں انصار اللہ اسٹاف ہیڈکوارٹر، حکومت کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے دفاتر، فوجی اسٹاف اور اسلحہ کے ذخائر شامل تھے۔ یہ حملے صنعا کے مختلف علاقوں جیسے میدان السبعین اور باب الیمن کے قریب انجام دیے گئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے شہر کے مختلف حصوں میں خوف و ہراس پھیلا اور عوام نے محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کی۔ اس واقعے کے انسانی اور فوجی نقصانات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔
آپ کا تبصرہ