25 ستمبر 2025 - 16:07
قطر اور سعودی عرب کا شام کے سرکاری ملازمین کے لیے 89 ملین ڈالر کی امداد

قطر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے شام کے سرکاری ملازمین کی تین ماہ تک تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مشترکہ طور پر 89 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور قطر ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے دی جانے والی یہ امداد شام میں سرکاری ملازمین کی مدد اور پائیدار روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

اس مالی تعاون کا مقصد شام میں معاشی بحالی، سماجی ترقی اور پائیدار معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم شام کے عوام کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی، مالی شمولیت اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha