24 ستمبر 2025 - 16:33
ایران کی امریکا پر کڑی تنقید، نیویارک میں ایرانی سفارتکاروں پر پابندیاں ’’اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں رکاوٹ‘‘ قرار

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے نیویارک میں ایرانی سفارتکاروں پر سخت پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایران کی سفارتی سرگرمیوں کو اقوام متحدہ کے دائرے میں محدود کرنے کی دانستہ کوشش ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا اصل مقصد ایران کی سرگرمیوں کو اقوام متحدہ کے فریم ورک میں متاثر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واشنگٹن کے اس منظم ہراسانی رویے کے باعث ایرانی نمائندے اس ہفتے کئی اہم کثیرالجہتی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے، کیونکہ یہ اجلاس امریکی حکام کی متعین کردہ محدود زونز سے باہر منعقد ہوئے تھے۔

ترجمان نے روزمرہ کی زندگی میں بھی ان پابندیوں کو "سستی رکاوٹیں" قرار دیا اور کہا کہ ایرانی سفارتکاروں کو بنیادی سرگرمیوں جیسے شاپنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ امریکا کی ایران دشمنی کی گہرائی کو ظاہر کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha