اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ ایجنڈوں، علاقائی صورتحال اور عالمی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عراقچی پیر کو نیویارک پہنچے جہاں انہوں نے جنرل اسمبلی کی متعدد ذیلی نشستوں میں شرکت کی۔ اس دوران ان کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آئے۔
عراقچی کے دورے کا ایک اہم پہلو ذرائع ابلاغ سے ان کی گفتگو بھی ہے، جس کے ذریعے وہ ایران کے مؤقف کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ