اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، نیویارک ، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تبھی نوبیل امن انعام کے لیے موزوں ہوں گے جب وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ میں جاری جنگ ختم کرانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے بعد فرانس میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ نوبیل انعام کے معاملے میں اصل معیار یہ ہونا چاہیے کہ کون تنازعے کو ختم کراتا ہے، اور اس کے لیے امریکہ کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ہوگا تاکہ غزہ میں جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔
میکرون نے مزید خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ایسے اقدامات کیے جن سے فرانس کو مجبور ہونا پڑے تو فرانس مناسب ردِعمل دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی افواج کی جانب سے شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری رہا تو فرانسیسی ردِعمل بھی سنجیدہ ہوگا۔
صدر میکرون نے اسرائیل کی موجودہ پالیسیوں کو غیر واضح قرار دیا اور کہا کہ اگر ان کا مقصد صرف علاقے میں تباہی لانا ہے تو وہ نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنے ہی عوام کو بھی طویل تنازعے میں دھکیلیں گے۔
آپ کا تبصرہ