اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،وزارت دفاع کے ترجمان نے دفاع مقدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تمام حربوں کے باوجود عوامی حمایت، جهادی قیادت اور مسلح افواج کی فداکاری نے ایران کو مضبوط تر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دونوں جنگوں سے قیمتی تجربات حاصل کیے جنہوں نے ملکی دفاعی صلاحیت اور خودانحصاری کو کئی گنا بڑھا دیا۔
رضا طلائینیک نے بتایا کہ وزارت دفاع نے نجی شعبے اور مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے 60 فیصد دفاعی پیداوار ملکی سطح پر منتقل کی ہے جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں دفاعی مصنوعات کی تیاری میں 58 فیصد اور برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عسکری محاذ پر شکست کے بعد اب نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، لیکن قومی یکجہتی اور میڈیا کے کردار سے یہ جنگ بھی ناکام ہوگی۔
ترجمان وزارت دفاع نے مزید کہا کہ دفاعی صنعت مقامی ٹیکنالوجی، نجی شعبے اور نوجوان ماہرین پر انحصار کرتے ہوئے نہ صرف فوجی ضروریات بلکہ غیر عسکری قومی تقاضے بھی پورے کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی دفاعی طاقت آج پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے اور دشمنوں کی سازشیں ماضی کی طرح آئندہ بھی ناکام ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ