بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دنیا بھر سے 1000 عیسائی پادریوں نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے خلاف احتجاج میں "Priests against Genocide" کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اٹلی میں عیسائی پادریوں نے غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے جرائم اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام نے دنیا بھر سے سینکڑوں عیسائی پادریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جنہوں نے فلسطینی حدود میں جاری جنگ اور قحط کی مذمت کی ہے۔
مہم کے سربراہ فادر ریٹو ماریسکا (Rito Maresca) نے کہا کہ اگرچہ مہم اٹلی میں شروع ہوئی تھی، لیکن دنیا بھر کے تقریباً ایک ہزار پادریوں اور عیسائی واعظوں نے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کارپس کرسٹی کی تقریب کے دوران فادر ریٹو ماریسکا نے کارپس کرسٹی (Corpus Christi) فلسطینی پرچم کے رنگوں سے سلا ہؤا لباس زیب تن کئے رکھا۔
16 اگست کو واٹس ایپ پر درجنوں شرکاء کے ساتھ شروع ہونے والی مہم، تقریباً ایک ہزار پادریوں تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے زیادہ تر اطالوی ہیں، ماریسکا، جو جنوبی اٹلی میں نیپلز کے قریب مونٹورا کے پادریوں کے تعلّقے (Diocese) کے ایک پادری ہیں، نے وضاحت کی ہے کہ اس مہم میں اب تمام براعظموں اور 28 مختلف ممالک کے پادری شامل ہو چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جب نسل کشی ہو رہی ہے تو امن کے لئے پکارتے رہنے کا مطلب برائی کو دوبارہ فاتح نہ ہونے دینا ہے۔
ماریسکا کا خیال ہے کہ "جو کچھ اسرائیل کر رہا ہے یہ ایک 'نسل کشی' ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ اسرائیلی ایک بار پھر نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے نظریات کو غلبہ پانے کا ماحول فراہم کر رہے ہیں، یہی بات 'نسل کشی کی مخالفت کرنے والے یہودی' علماء بھی کہتے ہیں۔"
انھوں نے اس سوال پر کہ ـ آپ اپنی مہم میں 'نسل کشی' کی اصطلاح کیوں استعمال کر رہے ہیں ـ کہا: "ہم 'بیلچے' کو 'بیلچہ' کہہ رہے ہیں۔ ہمارے پاس پیسہ، اسلحہ یا سیاسی اثر و رسوخ نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس ایسے الفاظ ہیں جو رسمی بیانیے کی ظاہری حقیقت کو بدل سکتے ہیں۔ اب قتل عام ہو رہا ہے اور غزہ شہر پر حملے ہو رہے ہیں، لیکن ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ نفرت کو مزید ہوا دینا اس سے چھٹکارا پانے کا طریقہ نہیں ہے۔"
مہم کا لوگو ایک فلسطینی بچے محمد زکریا کی پینٹنگ ہے جو غزہ کی پٹی میں بھوک سے مر گیا۔ درجنوں بین الاقوامی میڈیا اداروں نے غزہ میں جنگ اور قحط کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لئے تصویر شائع کی ہے۔ اس تصویر کو اطالوی آرٹسٹ 'جیانلوکا کوسٹنٹینی' (Gianluca Costantini) نے ڈیزائن کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ