اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لندن نے اتوار کے روز فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم برطانیہ کر اسٹارمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’آج ہم نے فلسطین کو تسلیم کیا تاکہ امن کی اُمید کو زندہ رکھا جا سکے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی پالیسی ہمیشہ دو ریاستی حل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پرامن تصفیے پر مبنی رہی ہے۔ کر اسٹارمر کے مطابق، ’’اسرائیل کو چاہیے کہ وہ سخت گیر اقدامات ترک کرے اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی اجازت دے۔‘‘
اپنی تقریر میں برطانوی وزیراعظم نے مزاحمتی قوتوں کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس کو فلسطین کے مستقبل میں کسی بھی سطح پر کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں حماس کے بعض رہنماؤں پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
کر اسٹارمر نے کہا کہ ’’اگرچہ دو ریاستی حل کی اُمید ماند پڑ رہی ہے، لیکن ہم اس چراغ کو بجھنے نہیں دیں گے۔ آج برطانیہ اُن 150 سے زیادہ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔‘‘
آپ کا تبصرہ