21 ستمبر 2025 - 07:32
تہران: آئی اے ای کے ساتھ تعاون کا راستہ معطل ہوجائے گا، اعلی قومی سلامتی کونسل

اعلی قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق، کونسل کے کل کے اجلاس میں صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یورپی ممالک کے اقدامات کے نتیجے میں، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ عملی طور پر معطل ہوجائے گا، اور وزارت خارجہ کو مشن سونپا گیا کہ اس کونسل کے فیصلوں کے دائرے میں اپنی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ نے ہفتہ کی رات، ستمبر 2025 کو ایک بیان جاری کیا۔

اس بیان کے مطابق، کل، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس صدر مسعود پزشکیان کی صدارت میں ہؤآ اور علاقے کی صورت حال اور صہیونی ریاست کی مہم جوئیوں کے بارے میں تبادلۂ خیال ہؤا اور زور دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی موجودہ حالات میں خطے میں امن اور استحکام پیدا کرنے کے لئے مزید تعاون پر مبنی ہوگی۔

اس بیان میں کہا گیا: "علاوہ ازیں، بین الاقوامی منظر نامے پر بعض ممالک کے اقدامات، جو فوجی کاروائیوں اور پابندیوں کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہیں، کا جائزہ لیا گیا، بشمول ایرانی جوہری معاملے پر 3 یورپی ممالک کے ناپختہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور ایجنسی کے ساتھ ایرانی وزارت خارجہ کے تعاون، اور مسئلے کے حل کے لئے خاکے پیش کرنے کے باوجود، یورپی ممالک کے اقدامات کی بنا پر، ایجنسی کے ساتھ تعاون کا راستہ عملی طور پر معطل ہو جائے گا۔"

اس بیان میں کہا گیا: "نیز، وزارت خارجہ کو یہ مشن دیا گیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں کے دائرے میں اپنی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھے۔"

اسی میٹنگ میں، ملکی عدلیہ کے حکمت آمیز اقدامات کی تعریف کی گئی، جس نے قیدیوں کو معاف اور رہا کرکے، قومی یکجہتی میں مدد کی۔

گذشتہ رات، ایران کے بارے میں سیکیورٹی کونسل کی 6 قراردادوں کی معطلی جاری رکھنے کی قرارداد منظور نہیں ہوئی۔ 6 ستمبر کو، 3 یورپی ممالک نے سیکیورٹی کونسل کو ایک خط لکھ کر اسنیپ بیک میکانزم کو نافذ کرنے کا عمل شروع کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha