17 ستمبر 2025 - 19:15
آئرلینڈ کے صدر کا مطالبہ: اسرائیل کو اقوام متحدہ سے بے دخل کیا جائے

اقوام متحدہ کی کمیٹی کی تازہ رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی تصدیق کے بعد آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیل اور اس کے ہتھیار فراہم کرنے والے اتحادیوں کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کی رپورٹ میں غزہ میں جاری تباہی اور قتل عام کو نسل کشی قرار دیے جانے کے بعد آئرلینڈ کے صدر مائیکل ہیگنز نے اسرائیل اور اس کے تسلیحاتی حامیوں کے اخراج کا مطالبہ کیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق صدر ہیگنز نے کہا کہ یہ رپورٹ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کے سربراہ وہی ماہر ہیں جنہوں نے روانڈا کی نسل کشی کی تحقیقات کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ واضح کرتی ہے کہ 1948ء کے کنونشن میں بیان کردہ نسل کشی کے چاروں اقدامات غزہ میں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض طاقتور یورپی ممالک، غزہ میں قحط اور انسانی المیے کا شکار بچوں کی تصاویر دیکھنے کے باوجود خاموش ہیں۔

ہیگنز کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے 90 فیصد مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور طبی مراکز مکمل طور پر برباد کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو نسل کشی روکنے اور نہتے شہریوں کے قتل عام کے خاتمے پر مجبور کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha