16 ستمبر 2025 - 17:54
اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونےکا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونےکا پروپیگنڈا کرنے کیلئےلاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور  جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔

  رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو  متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کر کے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور  ان میں غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے باعث قحط کی صورتحال ختم نہ ہوسکی، جبری قحط سے 3 اور فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے ایک روز میں مزید 60 فلسطینیوں کو  شہید کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں 6 سالہ جڑواں بچے بھی شامل تھے جبکہ 3 صحافی بھی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا شکار ہوئے۔

اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha