سعودی عرب، مصر اور اردن ایران کے قریب ہوتے جا رہے ہیں
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق اسرائیلی ٹی وی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کی قطر پر ناکام حملے کے بعد اس کی بین الاقوامی تنہائی بڑھ گئی ہے اور سعودی عرب، مصر اور اردن ایران کے قریب ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق اسرائیل کے چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیل سیاسی اور سفارتی بحران میں گھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر مزید تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ اس چینل نے ان ممالک کا ذکر کیا جنہیں پہلے اسرائیل کا دوست سمجھا جاتا تھا، جیسے سعودی عرب، مصر اور اردن، جو اب ایران کے قریب ہو رہے ہیں اور انہیں شک ہے کہ آیا اسرائیل ان کا واقعی اتحادی ہے یا نہیں۔
گذشتہ ہفتے اسرائیل نے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہا۔ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اسرائیل کی ماجراجویوں کے خلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔
عالمی برادری کے کئی ممالک نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ قطر کے وزارت خارجہ نے اس حملے کو "بزدلانہ عمل اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ قطر اس قسم کے اقدامات کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔
آپ کا تبصرہ