15 جون 2009 - 19:30

عالمی ادارہ صحت کے اعلامیے کے مطابق سوائن فلُو کی وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد پونے سات ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران اِس فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ سو ہے۔

اس سال اپریل میں وبا کی صورت اختیار کرنے والے وائرس ایچ ون این ون کے مزید پھیلاؤ کے امکانات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔وائس آف جرمنی کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں براعظم امریکہ کے ممالک میں ہوئی ہیں۔ یہ تعداد 4806 ہے۔ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں میں تیرہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔یورپ میں سوائن فلو کے باعث تین سو پچاس ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ سری لنکا، سلووینیا اور پاکستان میں بھی ایک ایک مریض اِس فلو کی وجہ سے جاں بحق ہو چکا ہے۔