ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کچہری گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے داخلی راستوں پرا سکینرز گیٹ نصب کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر پولیس ناکے لگا کر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کررہے ہیں اور داخلی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد ان کی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے عام شہریوں سے دہشت گردی کے واقعات کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔