اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسپین کے وزیرِاعظم نے پیڈرو سانچیز نے ’غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی‘ کو روکنے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے 9 اقدامات اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
اِن 9 اقدامات میں اسرائیل پر ہتھیاروں اور اسرائیلی فوج کے لیے ایندھن لے جانے والے جہازوں پر ہسپانوی بندرگاہوں کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔
ان اقدامات کا مقصد غزہ میں نسل کشی کو روکنا، غزہ میں نسل کشی کے مرتکب افراد کا تعاقب کرنا اور فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپانوی حکومت فلسطینی اتھارٹی اور انروا ایجنسی کی امداد میں اضافہ کرے گی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں بننے والی اشیاء پر پابندی عائد کرے گی۔
آپ کا تبصرہ