15 جون 2009 - 19:30

افغان حکومت نے کہا ہے کہ نیٹو فورسز طالبان کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے قریب وادی تغاب میں نیٹو کے ایک بڑ ے آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں 14افراد کی ہلاکت کے بعد افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب علاقے میں سیکڑ وں فوجی اور فرانسیسی جنرل موجود ہوں اس طرح کا دلیرانہ حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ نیٹو فورسز ناکام ہیں یا ان میں طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ بگرام ائیر بیس پر نیٹو کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان فوج کے جنرل پیکان زمرے نے کہا کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور38 زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق افغانستان میں مزاحمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے ۔