اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بدھ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے دو الگ الگ میزائل حملوں میں اسرائیل کے اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں کلسٹر میزائل "فلسطین 2" اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل "ذوالفقار" استعمال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ دونوں آپریشن اللہ کے فضل سے کامیاب رہے اور اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی شہری خوفزدہ ہو کر پناہ گاہوں میں جا چھپے اور بن گوریون ایئرپورٹ کی پروازیں معطل ہو گئیں۔
یحییٰ سریع نے کہا کہ یہ کارروائیاں ہمارے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں کی گئیں، کیونکہ صیہونی دشمن غزہ میں دو ملین مسلمانوں کے خلاف بدترین مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ دو ارب مسلمان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ دشمن صیہونی کبھی بھی خطے میں امن و سکون نہیں دیکھ پائے گا اور یمنی افواج کی آئندہ کارروائیاں مزید تیز اور بھرپور ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ