چوہدری رحمت علی سولہ نومبر اٹھارہ سو ستانوے کو ضلع ہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ مدرسہ لاہوراور ایچی سن کالج سے حاصل کی۔چوہدری رحمت علی پنجاب یونیورسٹی سے وکالت کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن چلے گئے اوربرصغیر کے مسلمانوں کے علیحدہ آزاد وطن کے قیام کیلئے کوشاں ہو گئے۔ انیس سو تینتیس میں ایسے ہی ایک پمفلٹ ” ابھی نہیں تو کبھی نہیں“ میں آپ نے پہلی مرتبہ مسلمانان ہند کی ارض پاک کے لئیے لفظ ”پاکستان“ استعمال کیااور پھر قائد اعظم کی قیادت میں غیور مسلمانوں نے پاکستان کا مطلب کیا لا الہٰ اللہ کا نعرہ بلند کرکے اپنی منزل پائی۔چوہدری رحمت علی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موٴقف عالمی برادری تک پہنچانے کیلئے اقوام متحدہ میں بھی آواز بلند کرتے رہے۔رحمت علی کا انتقال تین فروری انیس سو اکیاون کو برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ہوا۔
