اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔
اس موقع پر صدر پیوٹن نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں دورۂ روس کی دعوت دی۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے درپیش مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹول پر دستخط کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، روس اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، روس کے ساتھ تجارتی روابط بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کا فروغ چاہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ