3 دسمبر 2025 - 21:56
پوتن نے امن منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے خلاف یورپ کو خبردار کیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر حکام دو دسمبر، 2025 کو ماسکو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔

اہل بیت نیوزایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر حکام دو دسمبر، 2025 کو ماسکو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔

صدر ولادیمیر پوتن کے ایک سینئر مشیر یوری اوشاکوف نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین میں تقریباً چار سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تعمیری تھے، لیکن ابھی بہت کام باقی ہے۔

پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر سے کریملن میں ملاقات کی جو منگل کو دیر گئے شروع ہونے والی بات چیت میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ایک امن معاہدے کی نئی کوشش کے طور پر ہوئی۔ فریقین نے مذاکرات میں ہوئی بات چیت کو ظاہر نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

اوشاکوف نے پانچ گھنٹے تک چلی بات چیت کو "مفید، تعمیری اور اہم" قرار دیا اور کہا کہ امریکی امن تجویز کے فریم ورک پر "مخصوص الفاظ" کے بجائے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان مذاکرات کے بعد امن کا امکان قریب ہے یا دور، اوشاکوف نے کہا کہ "دور نہیں، یہ یقینی بات ہے۔

"لیکن واشنگٹن اور ماسکو دونوں کو ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ اسی پر اتفاق ہوا ہے اور رابطے جاری رہیں گے۔" اہلکار نے کہا کہ پوتن کے معاون نے یہ بھی کہا کہ علاقوں کے معاملے پر "اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا۔" جس کے بغیر کریملن کو "بحران کا کوئی حل" نظر نہیں آتا۔

اوشاکوف نے کہا کہ "کچھ امریکی تجاویز کم و بیش قابل قبول معلوم ہوتی ہیں، لیکن ان پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ الفاظ جو ہمیں تجویز کیے گئے تھے وہ ہمارے موافق نہیں ہیں۔ لہذا، کام جاری رہے گا۔

اختلاف کے اور بھی نکات تھے، حالانکہ اوشاکوف نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ "ہم کچھ چیزوں پر متفق ہو سکتے ہیں، اور صدر نے اپنے مذاکرات کاروں سے اس کی تصدیق کی۔ دیگر کچھ چیزوں پر اعتراض ہے اور صدر نے بھی متعدد تجاویز کے بارے میں ہمارے تنقیدی اور حتیٰ کہ منفی رویے کو نہیں چھپایا۔" انہوں نے مزید کہا۔

یہ ملاقات فلوریڈا میں یوکرین کی ایک ٹیم کے ساتھ امریکی حکام کی بات چیت کے چند دن بعد ہوئی اور جسے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محتاط انداز میں پر امید الفاظ میں بیان کیا۔

اس کوشش کا مرکز ٹرمپ کا امن منصوبہ ہے جو گزشتہ ماہ منظر عام پر آیا جس پر بعض یوروپی ملکوں نے ماسکو کی طرف بہت زیادہ جھکاؤ کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔ اس تجویز نے کریملن کے کچھ بنیادی مطالبات کی منظوری دی ہے جنہیں کیف نے پہلے نان اسٹارٹر کے طور پر مسترد کر دیا ہے، جیسے کہ یوکرین کی طرف سے ڈونباس کے پورے مشرقی علاقے کو روس کے حوالے کرنا اور نیٹو میں شمولیت کی کوشش ترک کرنا وغیرہ۔

مذاکرات کاروں نے اشارہ دیا ہے کہ امن منصوبے کا فریم ورک بدل گیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کیا بدلا ہے۔ اوشاکوف نے کہا کہ مذاکرات میں امن منصوبے کے کئی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اہلکار نے تفصیلات میں جانے سے انکار کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ "پہلے تو ایک ورژن تھا، پھر اس ورژن پر نظر ثانی کی گئی، اور اب چند اور نکات سامنے آئے۔

منگل کے روز پوتن نے کیف کے یورپی اتحادیوں پر جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا۔ پوتن نے یورپیوں کے بارے میں کہا کہ ’’ان کے پاس امن کا ایجنڈا نہیں ہے، وہ جنگ کی حمایت میں ہیں۔

انہوں نے یوروپ پر الزام لگایا کہ وہ امن کی تجاویز میں ترمیم کر رہا ہے اور "ایسے مطالبات کا اضافہ کر رہا ہے جو روس کے لیے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔" اس طرح ماسکو نے یوروپ پر "مکمل امن عمل کو مسدود کرنے" کا قصوروار ٹھہرایا۔ انہوں نے اپنے دیرینہ موقف کو بھی دہرایا کہ روس کا یورپ پر حملہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ تشویش بعض یورپی ممالک کی طرف سے باقاعدگی سے ظاہر کی جاتی ہے۔ "لیکن اگر یورپ اچانک ہمارے ساتھ جنگ ​​چھیڑنا چاہتا ہے اور اسے شروع کر دیتا ہے تو ہم فوراً تیار ہیں۔ اس میں کسی کو کوئی کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔" پوتن نے کہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha