25 اگست 2025 - 16:18
ایٹمی ہتھیار کبھی نہیں بنائیں گے، اور نہ ہی کوئی ارداہ رکھتے ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی رکھے گا۔ انہوں نے روس کی جانب سے ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے حق میں موقف کی تعریف کی۔

روس کے صدر پیوٹن نے بھی اس موقع پر حالیہ مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکہ کے ساتھ آلاسکا میں بات چیت میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں جو اگر مکمل طور پر نافذ کیے جائیں تو یوکرین کے مسئلے کا حل ممکن ہے۔

 پیوٹن نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اس سال کے پہلے چھ ماہ میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے رشت-آستارا ریلوے منصوبے اور بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ میں تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایٹمی پاور پلانٹ کے لیے نئے ایندھن کی ترسیل وقت پر ہو رہی ہے۔

صدر پزشکیان نے بھی اس موقع پر کہا کہ ایران روس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، علاقائی اور بین الاقوامی اداروں جیسے یوریشیا، شنگھائی تعاون تنظیم اور بریکس کے پلیٹ فارم پر بھی روس اور چین کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کے اصولی دفاعی موقف کے مطابق، ملک کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے اپنی حالیہ آرمینیا کے سفر کا  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آذربائیجان اور امریکہ کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ایران اور روس کے تحفظات کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha