بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اربعین کے دوران حجاج نے ایرانی میزائلوں کی علامتی روایت (narrative) کو دوبارہ پیش کیا تھا، اب مسجد الحرام تک پہنچی ہے اور ایک غیر ملکی معتمر نے بیت اللہ میں کعبہ شریف کے پاس کھڑے ہوکر مقبوضہ علاقوں کی طرف ایرانی میزائلوں کی علامتی لانچنگ کا ہاتھ سے اشارہ دیا۔ گویا اس مہم نے اب جغرافیائی سرحدوں کو عبور کر لیا ہے اور دلوں کی سرحدوں کو بھی۔۔ اس ماجرا کا آغاز اربعین سے ہؤا نجف اور کربلا کے درمیان، اور 21 ملین زائرین نے اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر علامتی حرکتوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کی طرف داغے گئے میزائلوں کا نمونہ پیش کیا۔ یہ سلسلہ سوشل میڈیا میں بھی وسیع پیمانے پر چلا او مقاومت کے ساتھ زیارت اور دعا کے باہمی ربط کی علامت بنا۔ اب جبکہ کوئی بھی ایرانی زائر مکہ مکرمہ میں موجود نہیں ہے، یہ مہم مسجد الحرام تک بھی پہنچی ہے اور خانہ خدا کا ایک زائر جعلی ریاست کی جعلی طاقت کو اس انداز سے چیلنج کرتا ہے۔
20 اگست 2025 - 10:01
News ID: 1718546
آپ کا تبصرہ