جنوبی وزیرستان میں4شدت پسند ہلاک،5ٹھکانے تباہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں مکین اور سرا روغا میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چار شد ت پسند ہلاک اور نو زخمی ہوگئے جبکہ علاقہ شک توئے میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کا پتہ نہیں چل سکا۔ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،10شدت پسند ہلاک مہمند ایجنسی میں اپر سب ڈویژن تحصیل بائیزئی کے علاقے بید منئی ،غنم شاہ اور سڑا خواہ میں سیکیورٹی فورسزنے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس سے دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ دوسری طرف کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دیر: سی ڈی کی دکانیں دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئیں نامعلوم شدت پسندوں نے سلیم مارکیٹ میں رات گئے بارودی مواد نصب کیا تھا جو علی الصبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں سی ڈی کی کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے دس سے زائد دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم دکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ ، ہزارگنجی میں بجلی کا ٹاوردھماکے سے تباہ ہزارگنجی لنک روڈپرنامعلوم افرادنے بجلی کے ٹاورکیساتھ دھماکہ خیزمواد نصب کررکھاتھاجس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ٹاورکوجزوی نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعدمقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر کارروائی شروع کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کالعدم بی آراے نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171831
جنوبی وزیرستان میں آپریشن جاری؛ مہمند ایجنسی میں 10شدت پسند ہلاک؛ دیر: سی ڈی کی دکانیں اڑا دی گئیں؛ کوئٹہ ، بجلی کا ٹاوردھماکے سے تباہ