صدرمملکت نے تہران میں کیوبا کے نئے سفیرکے اسناد تقرری دریافت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال خودمختارملکوں کیلئےمناسب تاریخی موقع ہے جس سے دنیا میں عادلانہ نظام قائم کرنے کیلئے استفادہ کیاجاسکتاہے۔اس موقع پر کیوبا کے نئے سفیر کاریوریکارڈو نے کہا کہ ایران اورکیوبا اقوام متحدہ اور ناوابستنہ تحریک میں ملکوں کے مساوی حقوق کی حمایت کرتے رہے ہیں اور مشترکہ موقف کے حامل ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ادھر جرمنی کے نئے سفیر برنڈاربل نے بھی تہران میں صدرمملکت سےملاقات کرکے اپنے اسناد تقرری پیش کئے اس موقع پر صدرمملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئےکہ دونوں ملکوں کے تعلقات قدیمی اورتاریخی ہیں کہا کہ اب منہ زورطاقتوں کی یکطرفہ حاکمیت کا دورختم ہورہا ہے اور یہ تاریخی قوموں کے لئے آئندہ کے ڈھانچے میں کردارادا کرنے کا اچھا موقع ہے۔اس موقع پر جرمنی کے نئےسفیر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور جرمنی طویل تعاون کے حامل ہیں کہا کہ ایران اور جرمنی کی دوستی گرانقدر تاریخی خزانہ ہے جس کی حفاظت کرنی چاہئے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171107
صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا پر مسلط ظالمانہ سامراجی نظام کا شیرازہ بکھرنےوالا ہے۔