15 جون 2009 - 19:30

بارک اوباما کی مقبولیت جنگ عظیم دو کے بعد منتخب ہونے والے تمام امریکی صدور سے بھی کم ہوگئی ۔

خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کی مقبولیت بتدریج زوال پذیر ہے ۔گیلپ کے ڈیلی ٹریکنگ سروے کے مطابق جنوری کے آغاز میں امریکی صدر اوباما کی مقبولیت ستر فیصد تھی جوکہ اکتوبر تک کم ہوکر ترپن فیصدپر آگئی تھی ۔گیلپ نے اس عرصے کے دوران پہلے سیاہ فارم امریکی صدر کی مقبولیت کا گراف سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور کے مساوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران ہی اوباما کی مقبولیت میں مزید تین فیصد کی کمی واقع ہوئی جو کہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔سروے کے مطابق اب بارک اوباما کی مقبولیت جنگ عظیم دو کے بعد منتخب ہونے والے تمام صدور سے بھی کم ہوگئی ہے ۔ گیلپ نے اوباما کی مقبولیت میں کمی کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری،افغانستان اور عراق میں جاری جنگ،اور معاشی مسائل کو قرار دیا ہے۔