20 جولائی 2025 - 22:28
ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کا اسرائیلی تصور 'بیوقوفانہ' تھا

امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار نے اتوار کو اسرائیل کے ایران پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ کسی ملک کی حکومت کو بمباری کے ذریعے تبدیل کرنے کا خیال "محض حماقت" ہے / سیاسی اور فوجی عہدیداروں کو ان کے خاندانوں سمیت قتل کرنا اسرائیلیوں کے لئے "معمول کا کام" ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی (ابنا) کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دفتر خارجہ کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ امریکی افسر کرنل لارنس ولکرسن (Lawrence Wilkerson) نے "ڈائیلاگ ورکس" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور فوجی عہدیداروں کو ان کے خاندانوں سمیت قتل کرنا اسرائیلیوں کے لئے "معمول کا کام" ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں نشاندہی کی کہ صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کے دوران کچھ عہدیدار اور فوجی کمانڈر چھٹی پر اپنے خاندانوں کے ساتھ تھے اور انہیں ان کے اہل خانہ اور بیوی بچوں کے ساتھ، قتل کر دیا گیا۔

اس تجزیہ کار نے اسرائیلیوں کے ایران کی حکومت کو تبدیل کرنے کے تصور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "یہ محض حماقت ہے۔" وِلکرسن نے ویت نام جنگ کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "تم لوگوں کو بمباری کے ذریعے یقین نہیں دلوا سکتے ہو کہ وہ اپنی حکومت کی حمایت ترک کر دیں، کبھی نہیں۔"

صہیونی ریاست کے عہدیداروں نے ایرانی عوام کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ مضحکہ خیزی کی انتہا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ عوام سے جنگ نہیں کر رہے اور ان کا ہدف صرف ایران کی حکومت ہے۔ مختلف تجزیہ کاروں کے اعتراف کے مطابق، اسرائیل نے ایران پر حملوں میں نہ صرف یہ ہدف حاصل نہیں کیا، بلکہ عوام کو مزید متحد کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قرآن کریم میں اللہ نے انہیں عقل سے عاری قوم قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے:

"لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرًى مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ ۚ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ ۚ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْقِلُونَ؛ (سورہ حشر، آیت 14)۔

وہ (یہودی) سب مل کر تم سے نہیں لڑیں گے مگر قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کے پیچھے سے۔ ان کی آپس کی لڑائی سخت ہے، آپ انہیں انہیں متحد سمجھتے ہیں، حالانکہ ان کے دل الگ الگ ہیں، اس لئے کہ وہ ایسی قوم ہیں جو عقل نہیں رکھتے".

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha