موصولہ رپورٹوں کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبۂ بصرہ کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں آپریشن کرکے تیرہ مطلوب اور چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ عراقی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے صوبۂ الانبار میں واقع شہر فلوجہ کے علاقے الکرمہ میں بھی ایک مشترکہ کارروائی میں اس علاقے اور آس پاس کے دیہاتوں سے کم از کم تیرہ مشتبہ اور مطلوب افراد کو گرفتار کرلئے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170211
عراقی فوجیوں نے بصرہ اور الانبار صوبوں کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کم از کم 32 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔