پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، وقت آنے پر ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردیئے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت پہلے اپنے گھر کو سنبھالے اس کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کرے۔رحمٰن ملک نے جنداللہ کے رہنما عبدالمالک ریگی کے حوالے سے کہا کہ وہ افغانستان میں ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ریگی کے چھوٹے بھائی سمیت اٹھارہ افراد ایران کے حوالے کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں ایف سی کے حاضر سروس اور سابقہ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیئے ایک کور کمیٹی اور دو ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو پیر کے روز تعلیمی ادارے کھولنے یا انہیں بند رکھنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 170050
عبدالمالک ریگی افغانستان میں ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔