15 جون 2009 - 19:30

رُوس میں ایک ایسے بچے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے جسم پر قدرتی طور پر قرآنی آیات اُبھر رہی ہیں۔

قدرت کے کارخانے میں معجزات کی کمی نہیں ہے۔ حال ہی میں رُوس میں ایک ایسے بچے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے جسم پر قدرتی طور پر قرآنی آیات اُبھر رہی ہیں۔رُوس کے ایک مسلمان گھرانے میں 9 ماہ قبل پیدا ہونے والے اس بچے علی یعقوب کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پیدائشی طور پر علی کے جسم پر کوئی واضح نشان موجود نہ تھا تاہم پیدائش کے ایک ہفتے بعد اُس کی ٹھوڑی کے نیچے لفظ اللہ ابھرنا شروع ہوگیا تھا۔اس بچے کے پیٹ،ٹانگوں اور بازووٴں پر قرآنی آیات اُبھررہی ہیں جنہیں باآسانی پڑھا جاسکتا ہے۔ماہرین اس معجزے پر دنگ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ سب قدرتی طور پر ہورہا ہے اور کوئی اس کے جسم پر بیرونی طور پر یہ آیات نہیں لکھ سکتا ۔ علی کے والدین کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ تحریریں اُبھرتی ہیں تو وہ تکلیف کے احساس سے رونے لگتا ہے اور بے چین ہوجاتا ہے۔