اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو افریقی ملک نائجرکی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے نائجر کی اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام شیخ جبریل کرانتا سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر نائجر کے کئی علماء بھی حاضر تھے، اور شیخ جبریل کرانتا نے نائجر کے دارالحکومت نیامی میں موجودگی پر آیت اللہ رمضانی کا شکریہ ادا کیا۔
آیت اللہ رمضانی نے نیامی کی بڑی مسجد کے امام سے بات چیت کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔
آیت اللہ رمضانی نے نائجر میں خاندان کے مسئلے پر توجہ دینے، اس ملک کے خاندانی مسائل حل کرنے اور نائجر کے عوام کے لئے ملجا اور پناہگاہ کا کردار ادا کرنے پر شیخ جبریل کرانتا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے نائجر کی اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام شیخ جبریل کرانتا کو رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی متبرک انگشتری بطور تحفہ عطا کی۔
واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی افریقی ملک نائجر کے علماء، فضلاء، دانشوروں اور نوجوانوں سے ملنے کے لئے اس ملک کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ