اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شعبہ کے معاون سربراہ عباس علی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے شعبے کے تمام ذیلی یونٹس مسلسل زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، اور خاص طور پر "سقایہ ڈویژن" نے گرمیوں کے آغاز سے ہی درجہ حرارت میں اضافے کے پیشِ نظر ٹھنڈے پانی اور برف کو ہر وقت فراہم کرنے کا جامع انتظام کر رکھا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئس کیوبز بنانے والے روضہ مبارک کے دو کارخانے دن رات کام کر رہے ہیں جن میں سے پہلا: بابِ قبلہ کے قریب واقع "معمل علّقمی" ہے، اور دوسرا "معمل فرات" ہے کہ جو مقامِ صاحب الزمان(عج) کے قریب قائم ہے۔ یہ دونوں پلانٹس مشترکہ طور پر فی گھنٹہ برف کے تقریباً 300 تھیلے تیار کرتے ہیں، جو حسینی مواکب اور عام شہریوں میں بلا معاوضہ تقسیم کیے جاتے ہیں۔
عباس علی نے مزید بتایا کہ سقایہ ڈویژن زائرین کو روضہ مبارک کی جانب آنے والے راستوں پر موجود پانی کے کولرز کے ذریعے بھی مسلسل ٹھنڈا پانی فراہم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110








آپ کا تبصرہ