ضلع شانگلہ کے علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 44 افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت 53افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،جس کے باعث میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق شانگلہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر الپوری میں ایک خودکش حملہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے مصروف ترین چوک پر سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کو بارود سے اڑالیا۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور میتوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ الپوری چوک علاقہ کی مصروف ترین جگہ ہے، اسی علاقے میں ضلع ناظم ،ڈی پی او کے دفاتر اور عدالتیں قائم ہیں۔
دھماکہ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورسزکا قافلہ الپوری میں اسپتال سے اپنے کالج کی طرف روانہ ہوا چاہتا تھا ۔ اس دھماکے میں سیکورٹی فورسزکی تین گاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئيں ۔ ایک اعلی مقامی عہدیدارنے ذرائع ابلاغ کوبتایا کہ اس دھماکے میں عام شہری بھی مارے گئے ہيں لیکن یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ مارے جانےوالوں میں کتنے عام شہری ہیں اورکتنے سیکورٹی اہلکارہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو ایک بجے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہو گئی ۔