15 جون 2009 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوراے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران عراقی قوم کی مشکلات حل کرنے اور اسکی مدد کرنے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہيں کرے گا۔

ڈاکٹرلاریجانی نے عراق کی مجلس اعلاے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں کہا ایران اور عراقی قوم کے ثقافتی اور مذھبی رشتے نہایت مستحکم اور قدیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران،  عراقی قوم،حکومت اور منتخب اداروں  کی بھرپور مدد کرنے کا عزم رکھتاہے تاکہ وہ دشوار مرحلوں کو کامیابی کے ساتھ سرکرسکيں۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ایران اور عراق کی قوموں کو ایک دوسرے سےالگ کرنے اور ان میں تقرقہ اور اختلافات ڈالنے کی کوششوں کےباوجود ان قوموں میں دوستانہ تعلقات باقی ہیں۔اس موقع پرعمارحکیم نے عراقی قوم کے لئے ایران کی حکومت اور عوام کی مدد کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ ایران نے عراق میں ہمیشہ امن و صلح قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔