12 مئی 2025 - 13:06
ہند: امیت شاہ استعفیٰ دیں، مودی وزارت عظمیٰ کے مستحق نہیں رہے، شیو سینا

مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفی اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کے دوران پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھارت سے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی گذشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے، پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے لیے یہ مسئلہ کشمیر کے حل کا سنہری موقع ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کتنی بڑی ستم ظریفی ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگا کر حملہ کیا جائے۔
رپورٹ: محمد صالح ظافر، اسلام آباد، جنگ نیوز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha