افغانستان جنگ میں ایک ہزار امریکی فوجیوں پر سالانہ ایک ارب ڈالر خرچ ہوگا، بھارتی ٹی وی زی نیوزنے وائٹ ہاوٴس کے ترجمان رابرٹ گبس کے حوالے سے بتایا کہ امریکی جنرل نے جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے مزید چالیس ہزارفوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے لیکن امریکا نے ابھی تک فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔رواں برس مارچ میں امریکی صدر باراک اوباما نے21ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا لیکن طالبان کے زور پکڑنے کے بعد افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے مک کرسٹل نے مزید چالیس ہزا ر فوجی بھیجنے کی درخواست کر دی، ٹی وی کے مطابق اگر امریکی جنرل کی درخواست منظور کی لی گئی تو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی اور اس پرسالانہ چالیس ارب ڈالر سے زیادہ خرچ آئے گا،ترجمان نے کہا کہ مزید فوج بھیجنے کے فیصلے میں وسائل اہم کردار ادا کریں گے،جبکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں اور یقیناً ہمارے پاس لا محدود فوجی بھی نہیں ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168931
امریکی جنرل کی درخواست منظور کی لی گئی تو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جانے کے بعد اس پرسالانہ چالیس ارب ڈالر سے زیادہ خرچ آئے گا۔