سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایران کے امریکی سامراج کی آنکھوں میں آنکھے ڈالنے کے عمل کو خطے کے تمام حکمرانوں کو اپنانا چاہئے، ایران کی انقلابی حکومت کے پرامن ایٹمی قوت بننے کے عمل کو سراہنا چاہئے جس نے سامراج کے سامنے کسی بھی قسم کی لرزش نہیں آنے دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے قونصلر جنرل مسعود محمد زمانی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے خطے میں پائیدار استحکام کی راہ ہموار ہوگی جس کیلئے تمام خطے کی طاقتوں کو ایران کے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی قوت بننے کے عمل کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر نے پوری قوم کو متحد و منظم کرکے اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے علم جہاد بلند کیا وہ قابل ستائش ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168529
ایران کی انقلابی حکومت کے پرامن ایٹمی قوت بننے کے عمل کو سراہنا چاہئے جس نے سامراج کے سامنے کسی بھی قسم کی لرزش نہیں آنے دی۔