15 جون 2009 - 19:30

سعید جلیلی نے آج تہران میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاد سامرائی سے ملاقات میں عراق کی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک غاصبانہ قبضے کی مخالفت، ڈیموکریسی کے عمل کی حمایت ثبات واستحکام اور ترقی وقومی واتحاد قائم کرنا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق سعید جلیلی نے آج تہران میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاد سامرائی سے ملاقات میں عراق میں قومی وحدت وحاکمیت کے تحفظ پرتاکید کرتے ہوئے غاصبانہ قبضے کو عراق میں قیام امن واستحکام اور اس کے تحفظ کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیااور کہا کہ عراقی عوام ترقی کرنے کا حق رکھتے ہيں اس ملاقات میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق اپنے تاریخی اور بڑے پڑوسی ملک ایران سے بہترین تعلقات کاخواہاں ہے بالخصوص سیکورٹی تعاون میں فروغ پر تاکید کی ۔قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن ایاد سامرائی اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر تہران کے چندہ روزہ دورے پر ہیں۔