فرانس نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکام کیطرف سے ایران پر ایندھن کی مجوزہ پابندی( فیول سینکشن)کیخلاف ہے کیوں کہ اس سے ایران کے غریب عوام متاثر ہونگے۔ یہ بات فرانس کے وزیر خارجہ برنارڈ کوچنر نے نیویارک میں انٹر نیشنل ہیرالڈ ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا امریکی حکام کی طرف سے ایران کاجوہری پروگرام روکنے کیلے ایندھن کی پابندی کی تجویز پر فرانس نے آمادگی کا اظہار نہیں کیا ہے کیوں کی ایران کی زیادہ تر آبادی کی ترقی کا دارومدار تیل کی پیدوار پر ہے، عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی خریدو فروخت پر پابندی ایران کے غریب عوام کو متاثر کرسکتی ہے۔ کوچنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف فیول سینکشن کا بل پیش کیا تو فرانس اسکی بھر پور مخالفت کرے گا۔ دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ایران کو کسی قسم کی جوہری بم کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ امریکا سمیت مغربی طاقتیں ایران پر الزام لگارہی ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167693
اگر امریکا نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف فیول سینکشن کا بل پیش کیا تو فرانس اسکی بھر پور مخالفت کرے گا۔