15 جون 2009 - 19:30

القاعدہ تنظیم نے سعودی عرب میں مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

امریکی سائیٹ انٹیلی جنس گروپ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں القاعدہ کے رہنما ابو بصیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب ایسے مقامات سے حملہ کیا جائے گا جس کا کو ئی سوچ بھی نہیں سکتا۔بیان میں مزید یہ کہا گیا کہ حملہ آور اپنے ہدف کے خون سے کفن رنگنے کے لیے عہد کئے ہوئے ہیں۔گزشتہ ماہ سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ پر ناکام خود کش حملہ کیا گیا تھا۔