اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے سی این این ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کیلئے سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ٹرمپ کی حکومت 20 جنوری کو ختم ہو جائے گی اور اس طرح ٹرمپ کی سیاسی زندگی کا بھی اختتام ہو گا۔
واضح رہے کہ جنوری 2021 میں امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اب تک کئی بار اس سوال کے جواب میں کہ انتخابات میں ہارنے کی صورت میں وہ پرامن طور پر اقتدار جو بائیڈن کو منتقل کردیں گے؟ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اپنے ہارنے کی بات کرچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲