اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے حالیہ انتخابات میں بری طرح ہارنے والے امریکی صدر ٹرمپ کی مالی بدعنوانی کے مقدمے کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی اس مالی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی مشیر کے طور پر سرگرم عمل ایوانکا ٹرمپ نے کئی ملین ڈالر مشاورت دینے کیلئے ہتھیائے تھے جس کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ایوانکا نے تقریبا 26 ملین ڈالر دریافت کئے ہیں۔ ایوانکا ٹرمپ نے اتنی بڑی رقم کسی اور کمپنی کے نام سے دریافت کی اور ایوانکا ٹرمپ اُس وقت ٹرمپ کی تنظیم میں ایک عہدیدار تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲