اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹائمز کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی نے 100 درجے بہتری کیساتھ کلینیکل، پریکلینیکل اور ہیلتھ سائنسز کے میدان میں دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں 401-500 پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے نائب سربراہ "مہدی مقتدایی" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال میں پوری دنیا کی 856 یونیورسٹیوں کو میڈیکل سائنس کے شعبے میں درجہ بندی کی گئی ہے اور ایران کی 11 یونیورسٹیاں اس درجہ بندی شامل ہیں۔
مقتدائی کا کہنا ہے کہ ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی نے 100 درجے بہتری کیساتھ کلینیکل، پریکلینیکل اور ہیلتھ سائنسز کے میدان میں دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں 401-500 پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میڈیکل سائنس یورنیورسٹی کو ملک کی ٹاپ جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی سائنس کے شعبے میں دنیا 895 یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جس میں ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے 601-800 کا درجہ حاصل کیا ہے اور اسے ملک کی سترہ ایرانی یونیورسٹیوں میں پانچویں مقام حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲