اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیاء کا سرغنہ ہاوال ریاض شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے النشوه فیلات میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے۔ تاہم امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔
شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲