10 ستمبر 2016 - 10:56
بوشہر میں دو اور ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے بوشہر میں دو مزید پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بوشہر میں سنیچر کو اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے حکام کی موجودگی میں دو ایٹمی پاورپلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہورہا ہے- نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا آغاز ، بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے- ایٹمی بجلی گھر کی تعمیرشروع ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری اور ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی موجود ہوں گے- علی اکبرصالحی کے بقول اس ایٹمی بجلی گھر میں استعمال ہونے والا کم سے تیس فیصد ساز و سامان ایران میں تیارکیا جائے گا- ان دونوں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر میں دس سال کا وقت لگے گا-

۔۔۔۔۔۔۔

/169