اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شام کے عوام کے خلاف دشمنی جاری رہنے کی حمایت کرتے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ کے ایک عھدیدار نے کہا کہ شام کے بارے میں بوریس جانسن کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت برطانیہ، شام پرجارحیت میں ملوث ہے اور برطانیہ براہ راست طریقے سے شام کے عوام کا خون بہائے جانے اور علاقے اورعالمی سطح پر دہشتگردی کے خطرے کو نظرانداز کرنے کا ذمہ دار ہے۔
بوریس جانس نے، جن کا ملک شام کے نام نہاد دوست ملکوں کے اجلاس کا میزبان ہے، اپنے بیان میں ایک بار پھر شام میں روس کے کردار پر تنقید کی تھی اور بشار اسد کو اقتدار سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیاتھا ۔ شام کے نام نہاد دوست ملکوں کے وزرائے خارجہ اور شام کی حکومت کے مخالفین کا اجلاس بدھ سے جاری ہے ۔ شام کے نام نہاد دوستوں کے گروہ میں گیارہ مغربی اور عرب ممالک شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲