اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک مقالے میں شام کے سلسلے میں مغربی ممالک کی غلطیاں دہرانے سے اجتناب کا مطالبہ کیا ہے- برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے روزنامہ ٹائمز میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ بحران شام کے سلسلے میں مناسب راہ حل کے حصول کے لئے ، عراق جنگ کی غلطیاں دہرانے سے پرہیز کیا جائے-
بوریس جانسن نے لکھا کہ شام میں حکومت کا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہونا چاہئے- برطانوی وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ جو غلطی عراق میں ہوئی اس کی تکرارنہیں ہونی چاہئے-
برطانوی وزیرخارجہ کے یہ بیانات لندن میں شامی حکومت کے مخالفین کے اجلاس کے انعقاد سے پہلے سامنے آئے ہیں جو روزنامہ ٹائمز میں شائع ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169