3 ستمبر 2016 - 07:11
سعودی عرب کے الوتد علاقے میں ایک نئے تعمیر شدہ فوجی اڈے پر یمنی فورسز کے میزائل حملے+ تصاویر

یمن کے میزائل بریگیڈ نے سعودی عرب کے الوتد علاقے میں ایک نئے تعمیر شدہ فوجی اڈے پر دو میزائل داغے، یہ میزائیل اورگان نوعیت کے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے میزائل بریگیڈ نے سعودی عرب کے الوتد علاقے میں ایک نئے تعمیر شدہ فوجی اڈے پر دو میزائل داغے، یہ میزائیل اورگان نوعیت کے تھے۔ سباء نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل ٹھیک اپنے ھدف پر جاکر لگے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ یمن کی فوج نے کاتیوشا راکٹوں سے بھی الجرف کے علاقے میں شہر خب کے اطراف آل سعود کے زرخرید ایجنٹوں پر حملے کئے ہیں۔ اس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان کرنل شرف لقمان نے کہا ہے کہ جیزان، عسیر اور نجران کے علاقوں میں مطلوبہ اھداف کے حصول تک فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ادھر یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر ایک بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق برکان اسکڈ میزائل کا ترقی یافتہ ورژن ہے جو آٹھ سو کیلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169