29 اگست 2016 - 16:09
ایران کا 251 افغان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ

نائب ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں قید 251 افغان شہریوں کو جلد افغان انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تا کہ یہ ملزمان اپنے ملک کے جیلوں میں اپنی سزا پوری کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں قید 251 افغان شہریوں کو جلد افغان انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تا کہ یہ ملزمان اپنے ملک کے جیلوں میں اپنی سزا پوری کریں.

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قونصلر اور پارلمانی امور 'حسن قشقاوی' نے ایک گفتگو میں کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی حوالگی کو کابل میں واقع ایرانی سفارتخانے کے سفارتکاروں نے افغان وزارت انصاف کے ساته موثر مذاکرات اور مشاورت کے بعد یقینی بنایا گیا.

تہران اور کابل کے درمیان عدالتی تعاون اور ملزموں کی حوالگی کے حوالے سے گزشتہ ایک سال کے دوران اہم کامیابیاں نظر آئی ہیں.

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ رواں مہینے کے آخر تک افغان قیدیوں کی حوالگی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا اور مشترکہ معاہدے کے تحت افغانستان کے جیلوں میں موجود 21 ایرانی قیدیوں کو آئندہ اتوار تک ایران منتقل کرلیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں تک دو مزید ایرانی قیدیوں کو افغانستان سے ایران منتقل کیا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲